ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب  طیارے کو حادثہ، 3 افراد ہلاک

59

کھٹمنڈو( مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حادثہ لوکلا ائرپورٹ پر پیش آیا جو ماؤنٹ ایورسٹ کو جانے والے راستے کا اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ ائرپورٹ دنیا کے خطرناک ترین ائرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔