حافظ نعیم الرحمن کا فرید فاروقی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت 

82

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر و سینئر صحافی فرید فاروقی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔دریں اثنا سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے مرحوم کے سوئم میں شرکت کی اور فرید فاروقی سے اظہار تعزیت ،مرحوم کے لیے دعائے مغفرت لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔