گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافے کا خدشہ

136

چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتےہوئے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

سوئی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن اوگرا عظمی عادل نے کہا کہ گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے، 2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں، قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے جس کے باعث 75  سے 80 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا مکان نہیں، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی۔عظمی عادل نے مزید کہاکہ سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا، کسی کو معاہدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گاتاہم اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کریگی۔