کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان ، ایک شخص جاں بحق

283

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ فون لائن اور انٹر نیٹ سروس بھی شدید متاثر ہے۔

دوسری جانب ٹیپو سلطان روڈ پر اسکول کی چھت گرنے سے 5 طالبعلم زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فضا میں دھول مٹی کے باعث حد نگاہ  نہ ہونے کے برابر ہے ،جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔