ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان،اسمتھ اور وارنر کی واپسی

141

ورلڈ چیمیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم میں سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30مئی سےشروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کیلئے آسٹریلیا نے اپنی15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی ہوئی ہےجبکہ ورلڈکپ کیلئےاوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔

آسٹریلوی ٹیم میں  5 بیٹسمین ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش  اوراسٹیو اسمتھ کومنتخب کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں دو آل راؤنڈرز گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔

ٹیم میں پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں جبکہ اسپنرز میں نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے پیٹر ہینڈسکومب اورفاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔