نوازشریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، ذاتی معالج

145

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں،عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے

مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے ایک ٹیم آئی ڈاکٹرز کی ٹیم  نےنواز شریف کہ بیماری اورمیڈیکل  ہسٹری لی۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں اور عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے، دل کی شریانوں میں بلاکج ہے اگر اسٹنٹنگ نہ ہو تو ہوسکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑ جائے، دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی رکاوٹ ہے،دل کا ایشو اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے بیرونی معالج سے بھی رابطے میں ہیں، جس سطح پر انہیں اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کردیا جائے گا۔