مودی پاکستان پر ایک اور حملے کی پلاننگ کررہا ہے، محبوبہ مفتی

141

سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی ایک بار پھر بالاکوٹ جیسی اسٹرائیک کرنے کی پلاننگ کررہا ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شکست کا اندازہ ہوچکا ہے اس لیے مودی انتخابات میں ووٹر کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی پلاننگ کررہا ہے۔