سمندر میں تیل کی تلاش: کام تکنیکی خرابی کے باعث معطل

192

کراچی: بحیرہ عرب کے کیکڑا بلاک میں زیر سمندر تیل کی تلاش کا کام تکنیکی خرابی کے باعث معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی ڈرلنگ کے دوران پیش آئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں تیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ڈرلنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔