تیز ہوا اور مٹی  کا طوفان ،کے الیکٹرک کا سسٹم ٹرپ کرگیا شہر بجلی سے محروم

180

کراچی: تیز ہوا دعوے اڑا کرلے گئی، کے الیکٹرک کا سسٹم ٹرپ کرگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے رات بجلی کے بغیر گزار دی، کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔

کراچی میں اتوار کے روز شہر میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلیں جس نے سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا، سائن بورڈ، پول اور درخت گرگئے، ٹین کی چھتیں بھی اڑگئیں۔

کئی علاقوں میں بجلی کے تار ٹوٹ گئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا،کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں لوگ ابھی تک بجلی آنے کے منتظر ہیں۔ تیز ہوائیں چلنے کے باعث بعض علاقوں میں مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔