اسلامی نظام کے نفاظ تک عوام کو برابری کے حقوق نہیں مل سکتے،سراج الحق

79

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ مسلمانوں کی زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے ، جب تک مسلمان دین کے ساتھ جڑ نہ جائے دینی تعلیمات پر عمل نہ کرے ان کو سکون نصیب نہیں ہوگا نہ وہ کامیاب ہوں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے جامعہ اقامت دین سینگور میں حتم بخاری شریف کے موقع پرکرتے ہوئے  کہا کہ تین کروڑ مربع میل پر اسلامی دنیا محیط ہے دنیا کے 75 فی صد پٹرول مسلمانوں کے پاس ہے مگر اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا مثال قبرستان جیسا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم جب تک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے ہم امریکہ اور یورپ کا غلامی کریں گے،ہمیں چاہئے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر بھیک کا کشکول توڑ دے اور خود انحصاری پر عمل پیرا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں 27 قسم کی تعلیمی نصاب پڑھایاجاتا ہے ، ایسے تعلیمی ادارے بھی ہیں جن کو یورپ فنڈ دیتے ہیں غیر سرکاری اداروں کے ذریعے ان کو فنڈ دیتے ہیں اور ان کو نصاب بھی اپنے مرضی کا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا تعلیمی نصاب بھی ہمارا اپنا نہیں ہے۔