روزنامہ جسارت کی جانب سے فٹبالرز کو دیا گیا عشائیہ ہمارے لئے اعزاز ہے، ناصر کریم بلوچ

78

کراچی (پ ر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رکن برائے سندھ اور گروپ لیڈر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساؤتھ ناصر کریم بلوچ نے روزنامہ جسارت کی جانب سے قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی جونئیر ٹیم کو دیئے گئے عشائیہ پر روزنامہ جسارت کے منتظم اعلی ڈاکٹر واسع شاکر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی ایف اے ساؤتھ کے اعلامیے میں اس پروگرام کو ایک منفرد اعزاز قرار دیا ۔ ڈی ایف اے ساؤتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ نے روزنامہ جسارت کے تمام آفیشلز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف ایڈیٹر اطہر ہاشمی، ایڈیٹر مظفر اعجاز اور اسپورٹس صفحہ کے انچارج سید وزیر علی قادری کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ فٹبال کی خبروں کو نمایاں طور پر اسپورٹس صفحہ پر جگہ دی خصوصاً لیاری کے کلبوں کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا۔ جس کے لئے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی سیشن ساؤتھ اظہارِ تشکر کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح لیاری کے ساتھ ساتھ تمام پسماندہ علاقوں میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس کی خبروں کو اہمیت دی جاتی رہے گی۔