سعید سر حاجی عبداللہ ٹورنامنٹ، ینگ کلری فٹبال کلب کامیاب

89
سعید سر حاجی عبداللہ ہارون یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ مہمان خصوصی محترم حاجی کاشف کا گزری برادرز کے کھلاڈیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
سعید سر حاجی عبداللہ ہارون یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ مہمان خصوصی محترم حاجی کاشف کا گزری برادرز کے کھلاڈیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعید سر حاجی عبداللہْ ہارون یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیرا ہتمام صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے تعاون ڈسڑکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ساؤتھ گبول پارک میں2 میچ کھیلے گئے پہلا میچ تاج مسلم اور ینگ کلری کے درمیان ہوا دونوں ٹیموں نے کھیل کے شروعات سے ہی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی پہلا ہاف 0۔0 گول سے برابر رہا دوسرے ہاف کے 32 ویں منٹ میں ینگ کلری کے جواد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جسے تاج مسلم کے نوید نے 45 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی کک پر ینگ کلری کی ٹیم نے 6۔5 سے جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لیا ٹورنامنٹ کا دوسرا شاندار اور دلچسپ میچ گذری بردارز اور کلری اسٹارْ کی درمیانْ کھیلے گئے میچ میںْ گزری برادرز نے اپنے مضبوط حریف کا ڈٹ کر مقابلہْ کیا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں کلری اسٹار کے محسن نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی گذری بردارز نے میچ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن کلری اسٹار کے مضبوط دفاع نے ان کے ہر حملے کو ناکام بنا دیا کلری اسٹار نے یہ مقابلہ 1۔0 سے جیت کر راؤنڈ 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ ریفری محمد آصف ، داد محمد ، جبکہ ڈپٹی ریفری محمد آصف، محمد اقبال، داد محمد، سمیر میچ کے مہمان خاص ممتاز سماجی رہنما فٹبال کھیل سے محبت کرنے والی شخصیت حاجی کاشف تھے۔ وقفے کے دوران ان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ عابد بلوچ لاشاری ، چیئرمین صابر اسپورٹس محمد شریف بلوچ ، نثار اسرار ، یاسر لاشاری بھی موجود تھے۔ میچ ریفری محمد آصف ، داد محمد ڈپٹی ریفری محمد اقبال ، سمیر میچ کمشنر نظیر احمد سنگو لین اسٹار میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے ۔