سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے ایشین ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا

88
لندن : پاکستانی مایا ناز کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں
لندن : پاکستانی مایا ناز کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں

لندن( جسارت نیوز )سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔لندن میں تقریب کے دوران سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھی۔ مشتاق احمد کو1992 ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی، کاؤنٹی کرکٹ اور ان کی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6 سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد نے ایشین ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔اس سے قبل عالمی اسکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی اسٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔