ٹنڈو جام، سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں آٹا تقسیم

32

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں آٹا تقسیم کیا گیا۔ سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین خواجہ علی عباس پیر پٹھان کی ہدایت پر ٹنڈو جام کے انچارج محمد علی خانزادہ اور تنویر راجپوت نے ٹنڈو جام کے 100 سے زائد غربا میں آٹا تقسیم کیا۔ محمد علی خانزادہ اور تنویر راجپوت نے کہا کہ خواجہ علی عباس پیر پٹھان کی خصوصی ہدایت پر ٹنڈو جام کے غربا میں آٹا تقسیم کیا گیا ہے، رمضان میں راشن اور عید پر غربا کی مالی مدد کی جائے گی۔