نیپال میں ایئرپورٹ پر حادثہ سے 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

125

نیپال کے ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہدو ہیلی کاپٹروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ  5 زخمی ہوگئے۔

نیپال کے لکلا ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح سمٹ ایئر کا طیارہ ایل ای ٹی 410 طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب کھڑےدوہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے بھی نیپال میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اس ملک کے وزیر سیاحت بھی شامل تھے۔