منی لانڈرنگ کرنے والوں سے سوال کرو تو انکو غصہ آتا ہے،وزیراعظم

135

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب سوال کرو تو ان کا غصہ واضح ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزیرا عظم نے اپنے بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب سوال کرو تو ان کا غصہ واضح ہوتا ہے، ماضی کے فرانسیسی معیشت دان فریڈرک باسٹائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزیرا عظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ اور سوال پوچھے جانے پر انکے ردعمل (جس انداز میں وہ غصے سے لال پیلے ہوجاتے ہیں) سے اس کہاوت میں پوشیدہ صداقت صاف جھلکتی ہے۔

وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔