مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 نوجوان شہید

115

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی قابض فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح مقابلے میں شہید ہوئے، علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں نریندرا مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید بدتر ہوچکے ہیں، رواں برس صرف مارچ کے مہینے میں 26 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ جمعرات کے روز کپواڑہ ضلع میں بھارتی فوج نے 13 سالہ طالبعلم اویس احمد میر کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔