چیک ریپبلک کا تجارتی وفد جون میں پاکستان آئے گا ، ما ئیکل بوبک

83
چیک ریپبلک سفارتخانے کے کمرشل کونسلر مائیکل بوبک کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کررہے ہیں 
چیک ریپبلک سفارتخانے کے کمرشل کونسلر مائیکل بوبک کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کررہے ہیں 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) چیک ریپبلک پاکستان کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ سمجھتا ہے اور چیک ریپبلک کا ایک تجارتی وفد وزارت تجارت کے زیر قیادت جون میں پاکستان کا دورہ کرے گا تا کہ پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ ملاقاتیں کر کے باہمی کاروباری تعاون اور جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیک ریپبلک سفارتخانے کے کمرشل کونسلر مائیکل بوبک نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیک ریپبلک نے بہت عرصہ پہلے ٹیکسٹائل صنعت قائم کی تھی اور اب وہ اس شعبے میں تحقیق و ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک ریپبلک کے پاس ٹیکسٹائل شعبے کا جدید نالج ہے جبکہ پاکستان کے پاس اس شعبے کی بہتر گنجائش ہے لہذا انہوں نے کہا کہ چیک ریپبلک اور پاکستان کے درمیان ٹیکسٹائل شعبے میں قریبی تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔