پاکستان ون ڈے کپ، آخری لیگ میچ آج پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائیگا

69

راولپنڈی (جسارت نیوز) پاکستان ون ڈے کپ کا آخری لیگ میچ آج پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کامران اکمل پنجاب اور عمر گل سندھ کی قیادت کریں گے۔ میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے زیراہتمام پاکستان کپ 2019 اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔