بلاول کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

240

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نیب کے روبرو پیش ہونے کافیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کے مطابق بلاول زرداری کل بروز بدھ کو قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیئر حسین کے مطابق بلاول زرداری کے ہمراہ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی نیب آفس جائیں گے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے پارک لین اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول زرداری پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25،25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں جبکہ ملزمان پر جنگلات کی زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا بھی الزام ہے۔