سی ڈی اے انڈسٹریل، کمرشل پلاٹوں کی لیز کی آسان بنارہی ہے،عامر علی احمد

92
سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کر رہے ہیں
سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد کو صدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کر رہے ہیں

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے کہا کہ صنعتی و کمرشل پلاٹوں کی لیز کی تجدید کا مشکل عمل محکمہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ لیزوں کی تجدید نہ ہونے سے سی ڈی اے لاکھوں کا ریونیو کھو ر رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور صرف Affidavitکی بنیاد پر لیز کی تجدید کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس سے تاجروں وصنعتکاروں کو لیز کی تجدید میں آسانی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل بائی لاز پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے اور ایسا نظام بنایا جا رہا ہے کہ صنعتکار سی ڈی اے کو صرف فیس ادا کر کے ٹریڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی مکمل ریسٹریکچرنگ کی جا رہی ہے اور تاجر برادری کو چند ہفتوں میں محکمہ کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر وصنعتکار برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر علی احمد نے کہا کہ کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہو جائے گا اور سوسائٹی کے تعاون سے اسلام آباد ایکسپریس وے کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں۔