ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کے مقابلے جاری ،

188

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں جاری سالانہ اسپورٹس ویک کے دوران مردوں کے شارٹ پٹ کے مقابلوں میں انسٹیٹوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن IPM&R))نے برتری حاصل کی ہے،جب کہ خواتین کے مقابلوں میں متفرق انسٹیٹیوٹس نے فتح حاصل کی،

تفصیلات کے مطابق جیولن تھرو مقابلوں کے دوران مردوں میں انسٹیٹیٹو ٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن کے منصور احمد ، جبکہ خواتین کے مقابلوں انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کی رباب انور نے میدان مار لیا،

شارٹ پٹ کے مقابلوں کے دوران آئی پی ایم اینڈ آر کے قارب احمد خان ، جبکہ خواتین انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی کی سحرش سلیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

لانگ جمپ مقابلوں میں ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی سنبل سرِ فہرست رہیں، جبکہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ منجمنٹ کے محمد شعیب نے لمبی چھلانگ لگائی۔ 

تھرو بال کے میچ میں ڈاؤ میڈیکل کالج کی ٹیم نے ڈاؤ کالج آف فارمیسی کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ 

ڈسکس تھرو میں ڈاؤ انٹرنینشنل میڈیکل کالج کے عامر اور خواتین میں ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کی فضہ خالدآگے رہیں،

جبکہ خواتین کے نیٹ بال میں ڈاؤ کالج آف فارمیسی کی ٹیم نے ڈاؤ میڈیکل کالج کی ٹیم کو ہرا کرجیتا۔