نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ: دہشتگرد کی بندوق پر کیا درج تھا؟

319

نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملے میں 49 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو ئے ہیں۔

اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

ایک آسٹریلین حملہ آور برینٹ ٹیرنٹ نے اس پورے حملے کی فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ بھی کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ہاتھ اور گاڑی میں موجود اسلحے پر سفید رنگ سےانگریزی میں زبان میں کچھ نام اور سال درج ہیں۔

ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے اس اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس پر درج عبارت کی تشریح کچھ اس طرح سے ہے۔

Anton Lundin Pettersson

اینٹون لنڈن پیٹرسن، یہ اس طالبعلم کا نام ہے جس نے سوئیڈن میں دو مہاجر طالبعلموں کو قتل کیا تھا۔

Alexandre Bissonnette

الیگزینڈر بیسونیٹ نے 2017 میں کینیڈا میں ایک مسجد پر حملہ کرکے 6 لوگوں کو قتل کیا تھا۔

Skanderberg

سکندربرگ البانیہ کے اس رہنما کا نام ہے جس نے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت شروع کی تھی۔

Antonio Bragadin:

یہ وینس کے اس فوجی افسر کا نام ہے جس نے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ترک مغویوں کو قتل کیا۔

Charles Martel

یہ اس فرنگی فوجی رہنما کا نام ہے جس نے معرکہ بلاط الشہداء میں مسلمانوں کو شکست دی تھی۔ اس معرکے میں اسپین میں قائم خلافت بنو امیہ کو فرنگیوں کی افواج کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

ویانا 1683

عثمانیہ نے دوسری مرتبہ ویانا کا محاصرہ کیا تھا۔