انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا

204

دنیا میں آج بھی ایسے افراد موجود ہیں معمولی سی رقم حاصل کرنے کیلیے خود اپنے اعضا بھی کاٹ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی  ایک واقعہ یورپ کے ملک سلووینیا میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون نے انشورنس کی رقم کی حاصل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ کاٹ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے 21 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق  گرفتار خاتون نے کچھ ماہ قبل ہی انشورنس کی مد میں 4 لاکھ یورو معاوضہ اور انشورنس پالیسی کے تحت تقریبا 3 ہزار یورو ماہانہ وصول کیے۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون نے گھر میں آرے سے ہاتھ کاٹا جس کے بعد اہلخانہ اسے اسپتال لے گئے جہاں انہوں نے بتایا کہ خاتون لکڑیاں کاٹے ہوئے زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ گھر میں چھوڑ گئے تھے تاکہ جھوٹ کو حقیقت میں بدل سکیں لیکن حکام کو مذکورہ افراد کے بیان پر شک ہوا جس پر حکام اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ہاتھ برآمد کیا۔