نائیجیریا میں رہایشی اور تعلیمی  عمارت منہدم‘ 100افراد دب گئے

82
لاگوس: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کی جارہی ہے
لاگوس: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کی جارہی ہے

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں رہایش گاہوں اور اسکول کے طور پر استعمال ہونے والی ایک 3 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے بچوں سمیت 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی ٹیموں اور ایمبولینسوں نے فوراہنگامی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں زخمی طلبہ کو اسپتال پہنچایا۔ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں بچوں کی کلاس لگی ہوئے تھی۔