جماعت اسلامی ملیر کے نومنتخب امیرمحمد اسلام نے حلف اٹھا لیا

116
جماعت اسلامی ضلع ملیر کے نومنتخب امیر محمد اسلام امارت کا حلف اٹھا رہے ہیں
جماعت اسلامی ضلع ملیر کے نومنتخب امیر محمد اسلام امارت کا حلف اٹھا رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے نو منتخب امیر محمد اسلام نے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں امیر ضلع ملیر کا حلف اٹھا لیا ۔اس موقع پرامیر ضلع کی استقامت کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔محمد اسلام نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اقامت دین کی جدوجہد میں اپنے پیروں کو گرد آلود کر رہے ہیں اور یہ کام انبیاء کا کام ہے ۔اللہ پاک ہمارے کام سے راضی ہوجائے تو یہ ہماری نجات کا باعث بن جائے گا ۔