نارتھ ناظم آباد:الخدمت کے تحت سخی حسن میں مفت طبی کیمپ 

108
الخدمت کے تحت سخی حسن میں مفت طبی کیمپ میں ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں
الخدمت کے تحت سخی حسن میں مفت طبی کیمپ میں ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں

کراچی 13مارچ( پ ر) الخدمت میڈیکل سینٹر کے تحت سخی حسن ناظم آباد میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں امراض چشم ،امراض نسواں ماہرامراض چشم امراض اطفال ،جنرل امراض کے ماہرڈاکٹرز اور ان کی ٹیم نے سیکڑوں مردوں ،خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا اورکیمپ میں ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوائیں مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں بلڈ پریشر،شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔اس موقع پر چیک اپ کے لیے آنے والوں نے الخدمت کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔اس موقع ہر ڈاکٹرز کا کہنا تھا امراض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ لوگ مرض کی علامات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج سے کسی بڑے مسئلے سے بچا جاسکے۔