پنجگور دھماکے میں دو افراد جاں بحق

156

پنجگور میں الیکٹریشن کی دکان کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں 7 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔