وزیراعظم نے آئن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا

219

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکیوں کیلئے آن لائن ویزا سروس کا آغاز کردیا۔

نئی ویزا پالیسی کے پہلے مرحلے میں ای ویزا سہولت سے 5 ممالک جن میں ترکی، چین، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے شہری مستفید ہوسکے گے۔ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس سہولت کو بعد میں 170 ممالک تک بڑھایا جائے گا۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہو سکے گا۔

قبل ازیں ویزا آن آرائیول (آمد پر ویزا) کی سہولت صرف 24 ممالک کے شہریوں کے لیے تھی۔

اسلام آباد میں آن لائن ویزا ویزا پالیسی کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے، ملک کو دوسروں کے لیے کھولنے کے لیے نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ تھا کہ ویزا کا اجراء اتنا مشکل بنا دو کہ کوئی آئے ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان بہت پراعتماد تھا اور ملک بہت تیزی سے اوپر جا رہا تھا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیراعظم نے خود ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 کی دہائی میں ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا اور پیسا بنانے کو گناہ سمجھا گیا، اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔