عالمی مشاعرہ جمعہ22مارچ8بجے شب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا،

334

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ساکنان کراچی کے زیر اہتمام26واں عالمی مشاعرہ جمعہ22مارچ8بجے شب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا،مشاعرے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے شعراء کرام شرکت کریں گے، بھارت کے شعراء کرام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،

عالمی مشاعرے کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسما عیل ہو ں گے،جبکہ داکٹر پیر زادہ قاسم،ایس ایم منیر،جسٹس (ر)حازق الخیری استقبالیہ کمیٹی میں شا مل ہوں گے، عالمی مشاعرے کی نظامت کے فرائض محترمہ عنبرین حسیب عنبر،وجیہ ثانی، اور آغا شرازی انجام دیں گے،

اس با ت کا اعلان عالمی مشاعرہ اسقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر پر وفیسر اعجاز فاروقی،محمود احمد خان، فرحان رحمان ودیگر مو جود تھے۔

ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ شہر میں عالمی قومی مشاعرے کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا دنیا کو پتا چلے گا کہ کراچی کے مکین مہذب ، امن پسند ادب و ثقافت سے محبت کرنے والے اور برائیوں و معاشرتی خرابیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی طاقت رکھتے ہیں ،

شہر کے مکین ہی شہر کے اصل وارث ہیں۔