تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ

74

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 31 جنوری 2019 تک ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 33لاکھ 2ہزار تک بڑھ گئی اس طرح دسمبر 2018 کے مقابلہ میں جنوری 2019 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.684 ملین کا اضافہ ہوا ہے، دسمبر 2018 کے اختتام پر صارفین کی تعداد 15 کروڑ 39 لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔