یوم پاکستان 2019 کے لیے پاک فوج کا نیا نغمہ جاری

277

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے آفیشل نغمہ جاری کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے نغمے کی ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان ہے ’پاکستان زندہ باد‘۔

واضح رہپے کہ 23 مارچ کو یومَ پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے افراد کو ایوانَ صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں سول ایوارڈز سے نوازیں گے۔