کروڑوں روپے مالیت کی شراب کی کھیپ پکڑی گئی

225

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بڑا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کھلے سمندر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز اور تیز رفتار بوٹ نے حصہ لیا، مکران ساحل کے قریب مشکوک بوٹ سے 65ہزار سے زائد شراب کی بوتلیںاور بیئر کے کین برآمد کرلیے گئے۔

کارروائی کے دورن 7 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑی جانے والی شراب کی مالیت 40کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

ضبط کی گئی شراب کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی، گرفتار اسمگلروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔