لاہور میں طالبعلم کے ہاتھوں خاتون ٹیچر قتل، بہن زخمی

224

لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالبعلم 18 سالہ رضوان نے ٹیچر شگفتہ کو خنجر کے کئی وار کرکے قتل کردیا جبکہ اسے بچانے کی کوشش کرنے والی اس کی بہن کو شدید زخمی کردیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سندر پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کی بالائی منزل پر ٹیچر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس لے کر باہر نکل رہی تھی۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم ڈولفن پولیس نے اسے گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ کے حوالے کردیا۔

اسکول پرنسپل اشرف کے مطابق ملزم رضوان اور ایک ٹیچر کے مابین تعلقات پر دونوں کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

ملزم کو رنج تھا کہ شگفتہ نے اس کے والدین سے بھی شکایت کی تھی، سندر پولیس اسکول میں طالبعلم کے ہاتھوں ٹیچر کے لرزہ خیز قتل کی مزید تفتیش کررہی ہے