آئی سی سی نے فوجی ٹوپیوں سے متعلق وضاحت کردی

245

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بھارتی کرکٹ کی فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ بی سی سی آئی نے اس کی اجازت طلب کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باقاعدہ طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا، اور اسی بنیاد پر انہیں اجازت  دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کے شہر رانچی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا۔