ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوگئے

223

 اسلام آباد: پاکستان میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10ارب 70 لاکھ روپے جمع ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10ارب  71لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جبکہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔