مشال خان قتل کیس:عدالت فیصلہ 16مارچ کو سنائے گی

217

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نےمشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

دونوں فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کرلئےہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت 46 گواہان اور مشال کے والد کا بیان پہلے ہی ریکارڈ کرچکی ہے۔ عدالت نے مختصر حکم میں کہا کہ کیس کا  فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت  مشال خان قتل کیس کے دو ملزمان کی درخواست ضمانت خارج جب کہ ایک کی کالعدم قرار دے چکی ہے، ان میں مرکزی ملزم اسد بھی شامل ہے۔ دیگر ملزمان میں شامل صابر مایار، اظہاراللہ عرف جونی اوراسد نے کیس کا فیصلہ سامنے آنے پر خود گرفتاری دی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور چار کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ  برس فروری کے آخر میں عدالت  نےمشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کردی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کیس سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا تھا۔

مشال کے قتل کا واقعہ 13 اپریل 2017 کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں پیش آیا تھا۔