بارسلونا کے لیجنڈ فٹبالر کارلس پائیول پاکستان آنے کو تیار

244

بارسلونا فٹ کلب کے لیجنڈ فٹ بالر کارلس پائیول پاکستان آنے کو تیارہوگئے۔

کارلس پائیول 16 مارچ 2019 کو فٹ بال کی ترویج اور ورلڈ فٹ بال اسٹار کی ٹکٹکوں کی فروخت کا آغاز کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔جہاں وہ ورلڈ فٹ بال اسٹارز کی مزید تشہیر کریں گے۔

کارلس پائیول کا کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی! میں آپ سب کو دیکھنے کا منتظر ہوں اور دورہ پاکستان کے دوران اپنے تمام مداحوں سے ملنے کے لئے پُرجوش ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ ورلڈ فٹ بال اسٹارز پاکستان میں فٹ بال کی آمد کا جشن منانے کا ایک بڑا موقع ہے اور مجھے یقین ہے کہ فٹ بال پاکستان کا اگلا مقبول کھیل بنے گا ۔

ٹچ سکائی  گروپ کے احمر کنور نے کہا کہ بارسلونا فٹ بال کلب کے مضبوط باب کو پاکستان میں دیکھنا حقیقی امتیاز ہے اور ہم اُنہیں دورہ ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے آفیشل چہرے کے طور پر دیکھتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں جو کہ 27 اپریل کو کراچی اور 28 اپریل کو لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

پائیول کا دورہ کراچی کے دوران اپنے مداحوں سے مُلاقات کریں گے اور دستخط شُدہ وی آر ہیڈ سیٹ کا اسپیشل ایڈیشن بھی جاری کریں گے۔

ٹچ سکائی گروپ کے رابرٹ ہیڈ نے کہا کہ کارلس پائیول کا پاکستان آنا ایک بڑی کامیابی ہے جیسا کہ میں جانتا ہوں کہ اسپینش کلب بارسلونا کو مُلک بھر میں کس قدر چاہا جاتا ہے۔

‏‎کارلس پائیول سافورکاڈا ایک ریٹائرڈ اسپینش پیشہ وارانہ فٹ بالر ہیں جنہوں نے اپنا تمام کیرئیر اپنے بچین کی بارسلونا فٹ بال کلب کی مُقامی ٹیم کے ساتھ گزارا۔ پائیول اپنے دور کی نسل میں بہترین قائد اور ڈیفینڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔