مسئلہ کشمیر حل نہ ہواتوایٹمی ممالک کے درمیان حادثہ ہوسکتا ہے‘اسپیکر

147
ٓآزاد کشمیر: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود ملاقات کررہے ہیں
ٓآزاد کشمیر: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود ملاقات کررہے ہیں

میر پور (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتاتو دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور کسی بھی وقت کوئی حادثہ ہو سکتا ہے اور اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے۔ دورہ میر پور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ،یہ بات پوری دنیا کے سامنے کھل کر آگئی ہے ۔ بھارت نے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ہمارا حق تھا کہ اپنا دفاع کرتے ۔ ہمارے بہادر فوجی جوانوں اور ائیر فورس نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اورسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔