اسداللہ خان سے شہریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں‘پیپلز لیبریونین

129
پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ کے رہنما ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کو تقرر پر مبارکباد دے رہے ہیں
پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ کے رہنما ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کو تقرر پر مبارکباد دے رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈاسد اللہ خان کی تقرر واٹربورڈ ،ملازمین خصوصاً شہریوں کے بہتر مفاد میں ہے ،ماضی میں واٹربورڈ سے باہر سے لائے گئے ادارے کے سربراہان کی وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے میگا پروجیکٹس، عظم ترمنصوبہ نکاسی آب سمیت دیگر منصوبے تعطل کا شکارہوئے ،اسداللہ خان سے واٹربورڈ ملازمین خصوصاً شہریوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، نئے ایم ڈی واٹربورڈ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبریونین واٹربورڈ کے جزل سیکریٹری محسن رضا نے یونین کے صدر لیاقت مگسی، جو ائنٹ سیکریٹری خورشید مہدی،شہاب حسین،یعقوب حسین، رخدان اللہ ،حسن مر تضیٰ ،منصور کیانی ،احمد علی گچی ، محمد حفیظ ،وڈیرہ نذیر ،سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین پر مشتمل وفد کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ایک ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر یونین کے عہدیداران اور اراکین نے اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹربورڈ تعینات ہونے پر مبارکباد دی پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔