افغان فورسز کی بمباری سے خواتین سمیت 9شہری جاں بحق

97

کابل(صباح نیوز) افغانستان کے وسطی صوبے وردک میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خواتین اوربچوں سمیت9شہری جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ وردک کے حکام نے بتایاکہ یہ ہلاکتیں گزشتہ شب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران پیش آئیں۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن میں اب تک چھ عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ 2018میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد 3804 تھی۔