بھارتی پائلٹ کی تصاویر انتخابی مہم میں استعمال ہونا شروع

290

مودی سرکار نے پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے مہرالی کی سڑک پر بی جے پی کے انتخابی پوسٹر پر پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر لگانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے شیئر کرنا شروع کردیا۔

بھارتی وزارت دفاع نے پائلٹ کی تصاویر لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم میں اہلکاروں کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا جائے۔