“چین اپنا مصنوعی سورج تیار کر رہا ہے”

284

بیجنگ: چین رواں برس اپنا دوسرا مصنوعی سورج بھی تیار کر لے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی سورج سے سستی اور لامحدود توانائی کا حصول ممکن ہوگا۔ مصنوعی سورج کی مشین HL-2M Tokamakکی تیاری رواں برس میں مکمل ہوجائے گی۔

سانئسدانوں کے مطابق سو ملین ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت تک جانے والی اس مشین کے ذریعے ہائیڈروجن کو شفاف توانائی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

مصنوعی سورج کے پروجیکٹ لیڈرنے کہا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ نیا سورج100ملین ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت تک جائے گا یاہمارے قریب ترین ستاروں کی گرمی سے 6گنا زیادہ گرم ہوگا۔