ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

119
ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب سے سکندر بخت خطاب کررہے ہیں
ڈاؤ یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب سے سکندر بخت خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتاز کرکٹ مبصر اور پاکستان کرکٹ کے سابق بولر سکندر بخت نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں کے متوقع پر اسٹیڈیم بھر کر کراچی کے عوام ثابت کر دیں گے کراچی والے کرکٹ سمیت ہر کھیل سے پیار کر تے ہیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سالانہ اسپورٹس ویک کی تقریب تقسیمِ انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر تقریب کے مہمانِ اعزازی وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور، رجسٹرار پروفسیر امان اللہ عباسی، ڈائریکٹر اسپورٹس سید مکرم علی، ڈائر یکٹر فنانس ندیم شکور جویری، پروفیسر سنہل شیمیم، پروفیسر نبیلہ سومرو، پروفیسر رملہ نازسمیت سیئنر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔سکندر بخت نے شرکا سے اپیل کی کہ اپنی پسندیدہ پی ایس ایل ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کراچی میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے کے لیے کراچی میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے ضرور جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صحت مند انہ سرگرمیاں حوصلہ افزا ہیں، پہلے ہم سمجھتے تھے کہ ڈاکٹرز کو پڑھنے سے فرصت نہیں ملتی ، مگر یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹرزبھی کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا کہ کھیل کود بھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ انتہائی ضروری ہے۔ہم سالانہ کھیلوں کے مقابلے اس لیے منعقد کرتے ہیں کہ طلبا و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیں اور آگے بڑھیں کیونکہ یہ سب ان کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بعد ازاں تقریبِ تقسیمِ انعامات میں ڈاؤ میڈیکل کالج نے سب سے زیادہ مقابلے جیتنے پر ٹرافی مہمانِ خصوصی سکندر بخت سے حاصل کی، جبکہ رنر اپ ٹرافی انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن نے وصول کی۔ اس موقع پر مسٹر ڈی یو ایچ ایس کا اعزاز عادل شاہ کو دیا گیا، جبکہ ایتھلیٹ آف دی ائر کا اعزاز بوائز میں حمزہ جبکہ گرلز میں سنبل زہرہ نے حاصل کیا۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں فوکل پرسنز کو بھی انعامات دیے گئے، سالانہ اسپورٹس ویک کے مقابلے بہترین اندز میں منعقد کرانے پر پروفیسر سیدمکرم علی کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔