آل پاکستان انٹریونیورسٹیزباسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

119
ٹنڈوجام: وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شریک ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو
ٹنڈوجام: وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شریک ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو

ٹنڈوجام(جسارت نیوز)سندھ ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ زون ایچ باسکٹ بال کورٹ میں شروع ہو گئی جس کا افتتاح مہران یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کیا اس موقع دیگر مہمانوں میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام انوار حسین خانزادہ،غلام عمر دستی شوکت سانگی بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مہران یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تندرست اور ذہین طلبہ و طالبات کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے۔ اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان نے فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پہلا میچ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور لمس یونیورسٹی جامشورو کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی ٹیم نے 28 ۔30 سے جیت لیا ۔