میانمار میں حملے کے دوران 9پولیس اہلکار ہلاک

224

میانمار کی مغربی ریاست رخائن کے گاؤں ‘یوئےتایوکے میں ہونے والے حملے میں 9پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور مارے جانے والے اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

حملے کے حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر میں اہلکاروں کی لاشیں تھانے کی  زمین پر دکھائی گئی ہیں جن پر سفید چادریں پڑی تھیں اور اطراف میں خون بھی پھیلا ہوا تھا۔

ایک پولیس افسر نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 9اہلکار ہلاک، ایک زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

واقعے کے ذمے داری کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی گئی تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ فورسز علاقے میں مسلح جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس میانمار کی شمالی ریاست رخائن میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد 7لاکھ 20ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان پڑوسی ملک ہجرت پر مجبور ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ارکان آرمی نامی تنظیم نے حالیہمہینوں میں میانمار کی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں۔