ویڈیو: کیفے میں اچانک ایکویریم پھٹ گیا

201

پوڈگوریکا: یورپی ملک مونٹی نیگرو کے کیفے میں اچانک دیوہیکل ایکویریم پھٹ گیا۔

ایکویریم کے  پھٹنے سے پانی کے تیز بہائو نے وہاں موجود گاہکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کیفے میں موجود کافی اورچائے کے مزے لیتے گاہک سیکڑوں گیلن پانی کی زد میں آگئے جبکہ کیفے میں ہر طرف پانی بھر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکویریم دو دن پہلے ہی نصب کیا گیا تھا جس کا شیشہ اچانک ٹوٹ گیا جبکہ ایکوریم میں مچھلیاں نہیں تھی ۔