پاکستان سپر لیگ کا اخری مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

133
پی ایس ایل میچز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا کام آخری مراحل میں داخل ہے
پی ایس ایل میچز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا کام آخری مراحل میں داخل ہے

 

کراچی(اسٹاف رورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کاآخری مرحلہ آج سے پاکستان میں سجے گا اورایونٹ کے بقایا 8میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا۔38غیر ملکی کر کٹرز،سپورٹ اسٹاف، براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز اور پی سی بی مہمانوں سمیت تقریبا 100سے زائد غیر ملکی پاکستان پہنچ گئے،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی، سیکورٹی اداروں نے اسٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،ملک کے سب سے بڑے شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور کرکٹ کے بخار نے کرکٹ کے دیوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے،کراچی کے تین بڑے ہوٹلوں میں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور دیگر مہمانوں کو ٹھہرانے کے لیے کمرے بک کرائے گئے ہیں جہاں انتہائی سخت سیکورٹی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں تین روز کے آرام کے بعد اگلا مرحلہ آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر شائقین پرجوش ہیں اور کرکٹ بخار اپنے عروج پر ہے،آج لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف قسمت آزمائیں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کے آٹھ میچز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے، سیکورٹی اداروں نے اسٹیڈیم اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی شہر قائد آمد جاری ہے ۔ملک کے سب سے بڑے شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور کرکٹ کے بخار نے کرکٹ کے دیوانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔کراچی کے تین بڑے ہوٹلوں میں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور دیگر مہمانوں کو ٹھہرانے کے لیے کمرے بک کرائے گئے ہیں۔کراچی کنگز کے کئی غیر ملکی کھلاڑی اور کوچ مکی آرتھرکراچی پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے 8 میچوں میں شرکت کیلئے 6ٹیموں کے 38غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سپورٹ اسٹاف، براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز اور پی سی بی مہمانوں سمیت تقریبا 100 سے زائد غیر ملکی پی ایس ایل میچوں کیلئے پاکستان آئے ہیں۔کمنٹیٹرز میں جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی رھوڈز، نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور انگلینڈ کے ایلن ویلکنز شامل ہیں۔غیر ملکی کرکٹرز کی مصدقہ فہرست کے مطابق جمعرات کی شب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے علاوہ کھلاڑی کولن منرو، کولن انگرم، سکندر رضا، بین ڈک، لیم لیونگ اسٹون، ایرون سمرز اور روی بوپارا شامل ہیں۔دیگر غیر ملکیوں میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں اینٹون ڈیوسچ، ہرڈس ولیون، سندیپ لما چن، رکی ویسلز اور ریان ٹین ڈیسکوٹے، پشاور زلمی میں ڈیرن سیمی، کیرون پولارڈ، لائم ڈائی سن، ٹائمل ملز، لینڈل سمنز، وائن میڈسن اور آندرے فلیچر شامل ہیں۔اسلام آباد میں لیوک رونچی، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، وائن پارنیل، چیڈک والٹن اور کیمرون ڈیل پورٹ شامل ہیں۔ کوئٹہ میں شین واٹسن، ڈیوائن براوو، رائیلی روسو، میکس والر، ہیری گیرنی، ڈیوائن اسمتھ، فواد احمد جبکہ ملتان سلطانز میں ڈین کرسچین، جیمز وینس، کرس گرین، لوری اونز اور جانسن چارلس شامل ہیں۔10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،11مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطان،11مارچ کو دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔