اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن سے متعلق تقریب

220
خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد چیمبر میں تقر یب کے شرکاء کا گروپ فوٹو
خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد چیمبر میں تقر یب کے شرکاء کا گروپ فوٹو

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین انٹرپرینیورز سمیت یونیورسٹی طالبات اور فیکلٹی ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہینہ وحید نے Gender Mainstreaming کے موضوع پر خواتین کو ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی۔اس موقع پر شرکاء نے خواتین انٹرپرینیورز کو درپیش مسائل اور خواتین اسٹارٹ اپس کے لیے اکیڈیمیا انڈسٹری روابط کی اہمیت پر بھی تفصیل سے بحث کی ۔کامیاب کاروبار کرنے والی خواتین نے اپنے تجربات شرکاء سے شیئر کیے۔ محترمہ صبا جمال نے بتایا کہ انہوں نے بطورصحافی اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور ایک ٹی وی چینل کی بیورو چیف بھی بنیں پھر انہوں نے آرمرڈ گاڑیوں کا کاروبار شروع کیا اور وہ پہلی خاتون تھیں جو اس فیلڈ میں آئیں اور آج ایک کامیاب کاروبار کر رہی ہیں۔