معاشی ترقی اور خوشحالی کا خواب عورت کی معاونت کے بغیرنا ممکن ہے،زینت جہاں

53
پاکستان کوئز سوسائٹی کے تحت عالم یوم خواتین پر منعقدہ کوئز مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات کاڈائریکٹر انفارمیشن سندھ زینت جہاں و دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
پاکستان کوئز سوسائٹی کے تحت عالم یوم خواتین پر منعقدہ کوئز مقابلے کے کامیاب طلبہ و طالبات کاڈائریکٹر انفارمیشن سندھ زینت جہاں و دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (پ ر) عورت ایک لطیف کتاب ہے، جس کا ہر ورق خلوص، سچائی اور محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ وسیلہ حیات ہے، اس کے بغیر زندگی کا مقصد ہی نہیں لکھا جا سکتا۔ معاشی ترقی اور خوشحالی کا خواب طبقہ نسواں کی معاونت کے بغیرنا ممکن ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ زینت جہاں نے گزشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی رجسٹرڈ کے تحت ’’عالمی یوم خواتین‘‘ پر سر سید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں منعقدہ بین الکلیاتی و جامعاتی مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر نشیں پروفیسر خالدہ پروین نے کہا کہ مرد کی ترقی ایک فرد کی، جبکہ عورت کی ترقی پورے معاشرے کی ترقی ہے۔ نذہت فاطمہ نے کہا کہ معاشرے میں ملت سازی کیلیے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی درست تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کر کے معاشرے میں بااختیار بنانا ضروری ہے، تاکہ مستقبل کیلیے اعلیٰ تربیت یافتہ قیادتیں سامنے لائی جا سکیں۔